May ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۷ Asia/Tehran
  •  شام علاقے میں ایک بار پھر اپنا کردار ادا کرنے کے لئے تیار

دمشق ایک بار پھر عرب ڈپلومیسی کا قبلہ بن گیا ہے۔

 فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے نا‏ئب وزیرخارجہ بشار جعفری نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ سب پر ثابت ہوگیا ہے کہ حالیہ انتخابات بعض لوگوں کے کامیابی اور شکست کا معیار تھے، ان کا کہنا تھا کہ صدربشار اسد کا " دوما" میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کا اقدام ، اس کامیابی کا عروج تھا۔

بشارجعفری نے کہا کہ شام نے دہشت گردی کے اس منصوبے پر کامیابی حاصل کی ہے جس کے لئے کئی ٹریلین ڈالر خرچ کئے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شام کے خلاف 10 سال کی جنگ کے بعد، سلامتی کونسل میں انسداد دہشت گردی سے متعلق 11 قراردادیں پاس کی گئيں تھیں۔

بشار جعفری نے مذید کہا کہ دمشق عرب سفارتکاری کا ایک بار پھر قبلہ بن ظاہر ہوا ہے اور دشمنوں کے اعتراف کے مطابق اور جیساکہ واشنگٹن کے حکام بیان کرتے ہيں شام آج ایک بار پھر کامیابی بلند ترین چوٹیوں کو چھو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ استنبول،ریاض اور دوحہ میں جن گروہوں کو شام کے مخالف گروہوں کے طور پر پیش کیا گيا تھا، وہ خوبخود دم توڑ گئے ہیں۔

بشارجعفری نے کہا کہ دمشق میں سفارتخانوں کا پھر سے کھولا جانا اس بات کی علامت ہے کہ اب شام دس سال پہلے والا شام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر چين اور روس سلامتی کونسل کے مستقل رکن نہ ہوتے تو آج حالات اس سے کہيں زيادہ بدتر ہوتے جیسے آج ہيں۔

بشار جعفری نے کہا کہ شام علاقے اپنا کردار ادا کرنے کے پھر سے میدان میں آگیا ہے اور اب اس کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے اپنے بیان میں مذید کہا کہ اس وقت ترکی نے شام کے جس علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے وہ جولان کے مقبوضہ علاقے سے چارگنا زيادہ ہے، انہوں نے کہا کہ انقرہ نے شمالی شام کا پانی بند کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ ترکی کا یہ اقدام اچھی ہمسائیگی کے اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا۔

 

 

ٹیگس