Jun ۰۲, ۲۰۲۱ ۲۳:۴۹ Asia/Tehran
  • بحرین میں سیاسی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

بحرین میں سیاسی جماعتوں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بدستوری جاری ہے۔

نیوز ایجنسی العہد کے مطابق،  الوعد پارٹی کے تحلیل کی چوتھی برسی کے موقع پر بحرین کے انسانی حقوق مرکز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت سیاسی تنظیموں کے قیام کی اجازت نہیں دے رہی  اور الوعد پارٹی کو انتخابات میں حصہ لینے سے بھی روکا جارہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت بحرین نے سن دوہزار گیارہ کے احتجاجی مظاہروں  کی حمایت کی وجہ سے الوعد پارٹی پر پابندی عائد کی تھی جو  جمہوری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

 انسانی حقوق مرکز کے بیان میں عالمی اداروں اور تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بحرین میں سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں پر عائد  پابندیاں ختم کرانے کے لیے شاہی حکومت پر دباؤ ڈالیں ۔

انسانی حقوق مرکز بحرین کے سربراہ نضال السلمان نے بھی  حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاسی تنظیموں اور  جماعتوں پر پابندی لگانے کا سلسلہ بند کردے۔

انہوں نے شاہی حکومت سے ملک میں حقیقی اصلاحات کرکے سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

 بحرین میں چودہ فروری دوہزار گیارہ سے ، شاہی حکومت اور خاندانی آمریت کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے۔ 

اس دوران گیارہ ہزارسے زائد بحرینی شہریوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جبکہ  سیکڑوں مخالفین کی شہریت منسوخ کی جا چکی ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

ٹیگس