حماس کے دو جانبازوں کی شہادت
Jun ۰۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
فلسطینی ذرائع نے کہا ہے کہ غزہ میں استقامتی تحریک کے ایک مرکز میں دھماکہ ہونے سے حماس کے دو مجاہدین شہید ہو گئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع نے غزہ کی وزارت داخلہ کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں تحریک استقامت کے ایک مرکز میں یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب حماس کے مجاہدین ایک مشتبہ چیز کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے.
اس سانحے میں دو فلسطینی مجاہدین شہید ہو گئے۔ فلسطین کی تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہونے والے دونوں جیالوں کا تعلق القسام بریگیڈ سے تھا جن کے نام اسامہ فضل جنینہ اور احمد ذکی ابو حصیرہ ہے۔