شمالی شام کے شہر جرابلس میں متعدد کار بم دھماکے
شام کے صوبے حلب کے مشرقی علاقے میں چار کار بم دھماکوں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔
المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق، یہ کار بم دھماکے، شمالی شام کے صوبے حلب کے شہر جرابلس میں چند مقامات پر ہوئے جس میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔
شام کے شہر جرابلس پر فرات شیلڈ کے نام سے موسوم، ترک فوج نے قبضہ کر رکھا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی، شمالی شام کے صوبے الحسکہ میں، تل تمر کے نواح میں واقع ترک فوج کے ایک اڈے کے قریب کئی دھماکے ہوئے تھے جن میں چار افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
ترک فوج نے سن دوہزار سولہ سے شام کے چارہزار کلومیٹر کے علاقے پر قبضہ کر رکھا ہے۔ جن میں عفرین، الباب، اعزاز اور جرابلس شہر بھی شامل ہیں۔ ترک فوج اور اس کے حمایت یافتہ مسلح جھتے بارہا، شام کے شمالی اور شمال مشرقی نواحی علاقوں اور دیہات پر حملے کرتے رہے ہیں جن کے باعث درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔