Jun ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۰ Asia/Tehran
  • فلسطین کے تعلق سے آل سعود کا منافقانہ رویہ

حماس نے کہا ہے کہ سعودی عرب، اسرائیل اور اپنے آقاؤں کی خوشنودی کے لئے گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حماس کے سینئر رہنما رافت مرہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے استقامتی محاذ نے حراست میں لیے گئے حماس کے ر ہنما ڈاکٹر محمد الخضری اور ان کے بیٹے ہانی الخضری کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس کے ان دونوں رہنماؤں کو قید تنہائی میں ڈالا گیا ہے۔

رافت مرہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آيا ہے جب سعودی عرب میں ڈاکٹر محمد الخضری کا ٹرائل جاری ہے اور گزشتہ روز حماس رہنما اور کئی دوسرے فلسطینیوں کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

حماس کے سینئر رہنما رافت مرہ نے ڈاکٹر محمد الخضری کی حراست کو بدترین ظلم قرار دیتے ہوئے قضیہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب اور فلسطینی قوم کے تعلقات کے منافی قرار دیا ہے۔

حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی قیادت کا جرات مندانہ فیصلہ مظلوم حماس رہنماؤں کے ٹرائل کا صفحہ فوری طور پر پلٹ سکتا ہے ، جبکہ ہم ایک بار پھر سعودی عرب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حراست میں لیے گئے ڈاکٹر محمد الخضری اور دیگر قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں حماس کے مندوب 81 سالہ ڈاکٹر محمد الخضری اور ان کے بیٹے  ڈاکٹر ھانی الخضری  دو سال سے قید ہیں اور انہیں انتہائی غیرانسانی سلوک کا سامنا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ آل سعودی کی جانب سے ان کے حق میں انتہائی گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے جبکہ دونوں رہنماؤں کو قید تنہائی میں ڈالا گیا ہے، جہاں انہیں ادنی درجے کے بنیادی انسانی حقوق بھی میسر نہیں ہیں۔

ٹیگس