Jun ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran

صیہونی حکومت کے ایک اخبار نے صیہونی جیل النقب میں حماس کے قیدیوں پر صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملے کا پہلا ویڈیو اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس حملے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوئے اور کئی فلسطینی قیدیوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے صیہونی فوجی فلسطینی قیدیوں پر بے تحاشہ ظلم کر رہے ہیں اور انہيں مار پیٹ رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا جاتا ہے کہ یہ ویڈیو 24 مارج 2019 کا ہے۔

 

ٹیگس