Jun ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۰:۱۲ Asia/Tehran
  • افغانستان، کے لئے ایران سے آکسیجن سلینڈر کی فراہمی

ایران روزآنہ کی بنیاد پر مایع آکسیجن کے ٹینکر افغانستان بھیج رہا ہے۔ افغان وزارت صحت

افغانستان کی وزارت صحت کے ڈپٹی وزیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران، ازبکستان اور تاجکستان نے کورونا سے متاثرین کے لئے بڑی تعداد میں آکسیجن سلینڈر فراہم کئے ہیں۔

افغانستان کے نائب وزیر صحت "وحید مجروح" نے اتوار کے روز کابل میں تعینات ارنا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران، روزانہ دو مائع آکسیجن ٹینکرز کو شمالی اور مغربی افغانستان  بھیجتا ہے اور اس کے علاوہ ، ایران سے خریدے گئے 4500 آکسیجن سیلنڈر جلد ہی افغانستان پہنچ جائيں گے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں کورونا کے شکار افراد کی اموات میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، اس ملک میں کورونا سے متاثرہ 85 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک ہزار 597 افراد بھی اس وبا سے متاثر ہوگئے ہیں۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس