فلسطینی کو ملک کا پرچم اٹھانے کی سزا ملی+ ویڈیو
Jun ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
مقبوضہ بیت المقدس میں سیکڑوں انتہاپسند یہودیوں نے فلیگ مارچ نکالا جبکہ ایک فلسطینی نوجوان بھی فلسطین کا پرچم لے کر نکل پڑا جس پر صیہونی انتہا پسند ٹوٹ پڑے اور اس کو مارا پیٹا۔
مقبوضہ بیت المقدس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجیوں نے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔
بتایا جاتا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں ایک فلسطینی بچی بھی شامل ہے کہ جس نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اٹھا رکھا تھا۔
ریلی کی حفاظت کے لئے اسرائیلی مسلح گماشتوں کی بھاری نفری دمشق گیٹ پر موجود تھی۔