Jun ۱۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۸ Asia/Tehran
  • حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ مراکش کے دورے پر

حماس کا اعلی سطحی وفد عرب اور اسلامی ملکوں کے دورے کے پہلے مرحلے میں مراکش پہنچ گیا ہے۔

فلسطین کی اسلامی استقامتی تنظیم حماس کے مطابق اسماعیل ہنیہ پہلی بار ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ مراکش کے دارالحکومت رباط پہنچے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ موسی ابومرزوق، عزت الرشق، حسام بدران اور خلیل الحیہ جیسے کئی سینئر رہنما اس دورے ميں اسماعیل ہنیہ کی ہمراہی کر رہے ہیں۔

ملت فلسطین کی استقامت اور استحکام اور سیف القدس وار میں ان کی دلیری و جرات کے نتیجے میں حاصل ہونے والی فتح کے سائے میں انجام پانے والا یہ دورہ اسلامی اور عرب ملکوں کے درمیان ضروری ہماہنگی کے مقصد سے انجام پا رہا ہے۔

فلسطینی کاز کی حمایت اور صیہونی حکومت کی جانب سے لاحق خطرات کے مقابلے میں قدس شریف اور مسجد الاقصی کی حفاظت ایسے موضوعات ہیں جن پر اس دورے کے دوران بات چیت ہوگی۔

اسماعیل ہنیہ کے دورے سے قبل میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی تھی کہ حماس کے سربراہ آئندہ چند روز کے دوران ، ایران، لبنان اور ترکی کا دورہ کریں گے، جہاں ان ملکوں کے اعلی حکام کے ساتھ ان کی ملاقاتیں ہوں گی۔

 

ٹیگس