Jun ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • جنوبی شام پر صیہونی حکومت کی جارحیت

صیہونی حکومت نے جنوبی شام کے قنیطرہ علاقے پر حملہ کیا ہے۔

جروزلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج نے اپنی ویب سائٹ پر جمعے کو اعلان کیا ہے کہ قنیطرہ میں شامی فوج کی ایک چیک پوسٹ کونشانہ بنایا ہے۔ نئی صیہونی کابینہ کی تشکیل کے بعد شام پر صیہونی فوج کا یہ پہلا حملہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ چیک پوسٹ شمالی مقبوضہ فلسطین سے ایک سو پچاس میٹر کے فاصلے پر ہے اور شامی فوج کے بٹالین نمبر نوے سے متعلق ہے۔ صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان آویخائے ادرعی نے اپنے ٹوئٹر پیج پر دعوی کیا ہے کہ شامی فوج کی چیک پوسٹ کو کہ جو جولان کی پہاڑیوں کی حدود میں تھی، تباہ کردیا گیا ہے۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیارے ناجائز طور پر لبنان کی فضائی حدود کو استعمال کرتے ہوئے یا مقبوضہ جولان کے راستے، مشرقی اور شمال مغربی شام میں کچھ اہداف کو نشانہ بناتے رہتے ہیں ۔

 

ٹیگس