Jun ۱۹, ۲۰۲۱ ۰۰:۰۴ Asia/Tehran
  • برطانیہ، برمنگھم میں ایرانی خاتون ووٹر پر سرعام  تشدد

بوطانیہ میں جمہورت کے دعویداروں کی طرف سے ووٹنگ کے عمل میں رخنہ اندازی کی کوشش ناکام ہوگئي۔

لندن میں متعین اسلامی جمہوریہ ایران کے ناظم الامور نے   بتایا ہے کہ ایک ایرانی خاتون ووٹر کو جو برمنگھم کے انتخابی حلقے میں ووٹ ڈالنے کے ارادے سے آئی تھی، کچھ لوگوں نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کا قانونی طریقے سے جائزہ لیا جارہا ہے۔

اس واقعے سے متعلق ویڈیو میں باقاعدہ طور پر دیکھا جاسکتا  ہے کہ کچھ لوگ مذکورہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ کے ناظم الامور سید مہدی حسینی متین نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کے جمہوریت کے جھوٹے دعویدار دہشت گردی میں ملوث اور بیرونی طاقتوں سے وابستہ عناصر نے برمنگھم میں ایک قابل احترام خاتون کو محض ووٹ ڈالنے کے جرم میں جو ہر شخص کا بنیادی حق ہے، بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا تاکہ مذکورہ خاتون اپناحق رائے دہی استعمال نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارتخانہ اس واقعے کے قانونی پہلووں کا جائزہ لے رہا ہے۔

سید مہدی حسینی متین نے بتایا کہ ایران کے صدارتی انتخابات کے لئے برطانیہ میں مقیم ایرانی شہریوں کے لئے برمنگھم میں ایرانی سفارتخانے میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے اور لوگ بہت ہی جوش و ولولے کے ساتھ اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

 

 

ٹیگس