مسجد الاقصی پر ایک بار پھر حملہ
صیہونی انتہا پسندوں نے غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں کی سرپرستی میں مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی کو ایک بار پھر جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق انتہا پسند صیہونیوں نے اتوار کے روز مسجد الاقصی پر ایک بار پھر حملہ کیا۔ انتہا پسند صیہونیوں نے مسجد الاقصی کے صحن کو جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ اسلام مخالف نعرے بھی لگائے جس کے بعد صیہونیوں اور فلسطینیوں میں شدید جھڑپیں شروع ہوگئیں۔
مسجد الاقصی کو ایسی حالت میں جارحیت کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ فلسطین کے استقامتی گروہوں نے خبردار کیا تھا کہ مسجد الاقصی کو جارحیت کا نشانہ بنانے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کسی بھی قسم کی صورت حال کی ذمہ دار خود غاصب صیہونی حکومت اور انتہا پسند صیہونی ہوں گے۔ فلسطین کے استقامتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونیوں اور صیہونی فوجیوں کی جارحانہ کارروائیوں کے نتیجے میں ایک اور سیف القدس جنگی کارروائی شروع ہو سکتی ہے۔