Jun ۲۵, ۲۰۲۱ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran

مقبوضہ فلسطین؛ غرب اردن میں نزار بنات نامی فلسطین کے ایک سماجی کارکن کے قتل کے بعد مقامی لوگوں میں غصہ پھوٹ پڑا جس کے بعد مقامی باشندوں نے مظاہرہ کیا۔

فلسطینی اتھارٹی کی اشتعال انگیزی سے غضبناک ہوئے مظاہرین اور فلسطینی انتظامیہ کی سکیورٹی فورسز کے مابین شدید جھڑپیں بھی ہوئیں۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز نزار بنات کے گھر پر دھاوا بول کر انکے ساتھ مارپیٹ کی اور اسکے بعد انہیں اٹھا لے گئے، چند گھنٹوں کے بعد الخلیل کے ڈی ایم آفس نے انکی موت کی اطلاع دی۔

فلسطین کی استقامتی تنظیم حماس نے ایک بیان جاری کر کے فلسطینی اتھارٹی کو  نزار بنات کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ٹیگس