Jun ۲۶, ۲۰۲۱ ۲۳:۴۱ Asia/Tehran
  • عراق، اربیل میں امریکی قونصل خانےکے  پاس ڈرون حملہ

ذرائع ابلاغ نے عراق کے اربیل شہر میں امریکا کے نئے قونصل خانے کے نزدیک ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

کرد میڈیا نے اپنی رپورٹ میں عراق کے اربیل شہر میں امریکا کے نئے قونصل خانے کے نزدیک ڈرون حملے کی اطلاع دی ہے۔

کرد میڈیا نے رپورٹ میں بتایا کہ اربیل میں امریکا کے نئے قونصل خانے سے صرف تین کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک گاؤں پر ڈرون حملے ہوئے۔

در ایں اثنا کردی زبان کے چینل "رووداو' نے اس حملے کی تائید کرتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ یہ حملہ 1 بج کر 30 منٹ پر تین ڈرون طیاروں سے کیا گیا جس میں دھماکہ خيز مواد ٹی این ٹی کا استعمال کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں اربیل میں امریکا کے نئے قونصل خانے سے تین کیلومیٹر دور واقع براغ گاؤں کو نشانہ بنایا گیا۔

اس چینل نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں دو بم کے دھماکے ہوئے جن میں سے ایک براغ گاؤں کے ایک باغ میں ہوا اور سیکورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر حاضر تھے۔

ایک سینئر عراقی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اربیل شہر کے شمالی علاقے میں تین ڈرون طیاروں کو مار گرایا گیا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس