Jun ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران، افغانستان اور پاکستان کا سہ فریقی اجلاس جلد ہی تہران میں ہوگا

ایران پاکستان اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس عنقریب تہران میں ہوگا،یہ بات افغانستان کے امور میں ایران کے خصوصی نمائندے محمد ابراہیم طاہریان نے کابل میں افغان وزیر خارجہ محمد حنیف اتمر سے ملاقات کے بعد ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

محمد ابراہیم طاہریان نے علاقائی اتفاق رائے کی اہمیت اور سہ فریقی تعلقات کی تقویت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی تجویز کا افغان وزیر خارجہ نے خیر مقدم کیا ہے۔

ایران کے خصوصی نمائندے اور افغان وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات میں، تہران کابل تعلقات کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔  

افغانستان کے وزیر خارجہ نے سہ فریقی اجلاس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی یہ اجلاس، افغانسان میں قیام امن  کے حوالے سے علاقائی اجماع پر منتج ہوگا۔

اسے پہلے افغانستان کے امور میں ایران کے خصوصی نمائندے ابراہیم طاہریان نے اسلام آباد کا دورہ کیا تھا اور پاکستانی حکام سے ، سہ فریقی اجلاس کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

ٹیگس