افغانستان میں جنگ کا سلسلہ جاری ہے
افغانستان کے مختلف علاقوں میں فوج اور طالبان کے درمیان جنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور موصولہ رپورٹس ملک کے مختلف علاقوں میں فی الحال طالبان کی پیشقدمی کی خبر دے رہی ہیں۔
آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں جس کے نتیجے میں صوبہ غزنی کے تین مزید اضلاع پر طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے۔
غزنی کی صوبائی کونسل نے کہا ہے کہ افسوس کہ طالبان کے مقابلے میں فوج کی کوتاہی اور پسپائی کی بنا پر گذشتہ شب طالبان کے حملے میں مقر، خواجہ عمری اور واعظ اضلاع سقوط کرگئے اور دسیوں فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے یا فرار کر گئے ہیں۔
غزنی کی صوبائی کونسل کے مطاہق غزنی کے اٹھارہ اضلاع میں سے اب صرف تین اضلاع ناہور، جاغوری اور مالسان پر افغان حکومت کا کنٹرول باقی رہ گیا ہے۔
رپورٹوں کے مطابق طالبان، گزشتہ دو مہینوں کے دوران افغانستان کے مختلف صوبوں کے دسیوں اضلاع پر قبضہ کر چکے ہیں اور بعض علاقوں میں فوج کے ساتھ سخت جنگ جاری ہے۔
یہ بھی دیکھئے: افغانستان میں 396 طالبان ہلاک و زخمی