Jun ۲۹, ۲۰۲۱ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
  • بحرین کی غداری، مقبوضہ فلسطین کے لئے پہلے سفیر کا تعین

بحرین کی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے لئے اپنے پہلے سفیر کا اعلان کر دیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی آمرانہ حکومت نے خالد یوسف الجلاہمہ کو مقبوضہ فلسطین کے لئے اپنا پہلا سفیر متعین کیا ہے۔

بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ الجلاہمہ جلد ہی اسرائیل میں پہلے سفیر کے طور پر اپنا کام شروع کرنے والے ہیں۔

الجلاہمہ اس سے پہلےامریکا میں بحرین کے نائب سفیر تھے۔

بحرین اور صیہونی حکومت نے 15 ستمبر 2020 کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے واشنگٹن میں اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کا معاہدہ کیا تھا اور اس معاہدے کے بعد دونوں فریقوں کے درمیان متعدد شعبوں میں بھی سمجھوتے ہوئے تھے۔ 

ایک مہینے پہلے بھی بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ دی تھی کہ موساد کے موجودہ سربراہ یوسی کوہن، بحرین پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے بحرین کے حکام سے ملاقات کی ہے۔

صیہونی حکومت اور بحرین کی آل خلیفہ حکومت نے متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان سمجھوتے کے اعلان کے ایک مہینے بعد اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کا اعلان کیا تھا۔

صیہونی میڈیا نے منگل کے روز رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ یائیر لاپید نے اتوار کی رات روم میں اپنے بحرینی ہم منصب عبد اللطیف الزیانی سے ملاقات کی تھی۔

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس