Jun ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکا انے شام سے ملنے والی عراقی سرحد میں عراقی رضاکار فورس کے ٹھکانے پر حملہ کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے۔

عراقی کردستان کے مرکزی علاقے اربیل میں موساد کے ٹھکانے پر حملے کی خبر کے ساتھ ہی عراق کے دیر الزور علاقے میں امریکی ٹھکانے پر راکٹ حملے کی خبر موصول ہوئی۔ 

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دیر الزور میں ہوئے راکٹ حملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

امریکہ کے جنگی طیاروں نے پیر کے روز شام سے ملنے والی عراقی سرحد پر واقع القائم کے علاقے میں عراق کی عوامی رضا کار فورس اور عراق کی مسلح افواج میں شامل الحشد العبی کے تین ٹھکانوں کو جارحیت کا نشانہ بنایا جس میں چار جوان شہید ہو گئے۔

امریکہ کی اس جارحیت کے جواب میں عراق کی عوامی رضا کار فورس نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ بھی جوابی کاروائی اور دفاع کا حق محفوظ رکھتی ہے اور امریکہ سے اس جارحیت کا انتقام ضرور لیا جائے گا۔

ٹیگس