عرب اسرائیل دوستی سے نہیں، فلسطین کی آزادی سے امن قائم ہوگا: محمود عباس
فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے ابوظہبی میں صیہونی حکومت کا سفارتخانہ کھولے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور بعض عرب ملکوں کے درمیان تعلقات کی برقراری سے امن قائم نہیں ہوسکتا۔
فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے رام اللہ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ خطے میں امن اور صلح کا قیام اسی وقت قائم ہوگا جب غاصبانہ قبضہ ختم ہو جائے گا اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق مل جائیں گے-
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کا واحد راستہ فلسطینیوں کی آزادی و خود مختاری، ان کے حقوق کو تسلیم کرنا اور ایک آزاد فلسطینی مملکت کا قیام ہے- انہوں نے کہا دنیا آج اس حقیقت کو سمجھ رہی ہے کہ اسرائیل ایک غاصب اور نسل پرست حکومت ہے-
منگل کو ابوظہبی میں صیہونی حکومت کا سفارتخانہ باضابطہ طور پر کھل گیا ہے جبکہ بحرین کے لئے صیہونی سفیر کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی دیکھئے: عرب امارات نے فلسطینیوں کے خون کا سودا کرلیا