Jul ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۰:۲۵ Asia/Tehran
  • شام، امریکی فوجی اڈے میں کئی دھماکے

مشرقی شام کے صوبے دیرالزور میں قائم امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈے میں دھماکے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

نیوز ایجنسی ایران پریس نے شامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دیر الزور کی العمر آئیل فیلڈ کے قریب واقع امریکہ کے غیر قانونی فوجی اڈے میں کئی ہولناک دھماکے سنائی دیئے ہیں۔ دھماکوں کی مزید تفصیلات فوری طور پر موصول نہیں ہوسکیں۔ امریکہ کے اس اڈے پر گزشتہ ہفتے پیر کے روز بھی راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا۔

امریکی فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ کافی عرصے سے شمالی اور مشرقی شام میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں اور اس ملک کے تیل، گیس اور غلات چوری کرنے کے علاوہ ، شامی شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں پر حملے بھی کرتے رہتے ہیں۔

ٹیگس