Jul ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں 31 افراد کو موت کی سزا

سعودی عرب میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال کے 6 مہینے میں سعودی نوجوانوں کو پھانسی کی سزا کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

سعودی لیکس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 6 مہینوں کے دوران سعودی عرب میں 31 افراد کو موت کی سزا ہوئی اور اس پر عمل در آمد ہوا جو گزشتہ سال 2020 کی نسبت دو گنا زیادہ ہے۔

سعودی عرب  میں انسانی حقوق  کے سرگرم افراد کی رپورٹ کے مطابق آل سعود نے 2020 میں  عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو بہتر بنانے کیلئے پھانسی کی سزا کم کر دی تھی ۔ لیکن اس کے باوجود سعودی حکومت اپنے مخالفین اور نکتہ چینی کرنے والوں کے خلاف موت کی سزا کو ایک حربے کے طور پر استعمال کرتی ہے۔

سعودی عرب میں نوجوانوں سے کئی ماہ تک کال کوٹھڑیوں اور قید تنہائی میں رکھ کر اور تشدد کر کے اعترافی بیان لیا جاتا ہے۔

سعودی عرب میں سیاسی مسائل کی وجہ سے  ظالمانہ طور طریقوں سے گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 سعودی عرب میں آل سعود کی حکومت  کی نا انصافیوں، لوٹ کھسوٹ اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف 2011 سے عوامی احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا اور آل سعود نے عوامی احتجاج کو دبانے کیلئے طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں اب تک کئی افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہو‏ئے ہیں۔

ٹیگس