Jul ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۰:۲۵ Asia/Tehran
  • امریکہ کسی وقت بھی ایران کے ایٹمی معاہدے میں لوٹ سکتا ہے،  اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ ، حکام کی نیند اڑی

اسرائيلی میڈیا نے ، صیہونی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے میں امریکہ کی واپسی یقینی ہو گئي ہے ۔

 اسرائیلی اخبار یدیعوت احارونوت کی ایک تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت ، ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے میں بہت جلد لوٹنے والی ہے اور اس کی وجہ سے اسرائيل کے اندر تشویش بڑھ گئی ہے ۔

       رای الیوم نے اسرائیلی اخـبار یدیعوت احارونوت کے حوالے سے بتایا ہےکہ ایران کے ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں مذاکرات کے طولانی ہونے کے باوجود، اسرائیل کے اندازوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مذاکرات ، ابراہیم رئیسی کے اقتدار میں آنے کے بعد آگے بڑھيں گے اور اسرائيلیوں کو یقین ہے کہ ابراہیم رئیسی بقول ان کے شدت پسند ہونے کے باوجود امریکی حکومت کے ساتھ نیا معاہدہ کر سکتے ہيں۔

       اسرائیلی اخبار کی رپورٹ ایسے حالات میں ہے کہ جب ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے منگل کے ہی روز واضح طور پر کہا ہے کہ ایران کا موقف ، حکومت بدلنے سے ، تبدیل نہیں ہوگا اور ابراہیم رئیسی کی حکومت ، ہر اس معاہدے کی پابند ہوگی جس پر ایران نے دستخط کئے ہوں گے ۔

ادھر امریکہ نے بھی کہا ہے کہ ویانا میں ایران  کے ساتھ ایٹمی معاہدے پر ہونے والے حالیہ مذاکرات سے وہ اقدامات واضح ہو گئے ہیں جو ایران اور واشنگٹن کو کرنے ہيں ۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس