Jul ۰۷, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۰ Asia/Tehran
  • بگرام ایربیس سے رات کی تاریکی میں امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کا انخلاء

گارجین نے کہا ہے کہ افغانستان سے یوں انخلاء غیر یقینی صورتحال میں پسپائی کے مترادف ہے۔

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے افغانستان سے امریکی افواج کا 90 فیصد  انخلاء مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 فوجی اڈے باضابطہ طور پر افغان فورسز کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

 پینٹاگون نے کہا ہے کہ بگرام بیس چھوڑنے سے پہلے افغان قیادت سے آخری میٹنگ 48 گھنٹے پہلے ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے افغان کمانڈر جنرل میر اسد ﷲ کوہستانی نے کہا تھا کہ امریکی فوجی رات کی تاریکی میں بتیاں بجھا کر بگرام ایربیس سے واپس گئیں اور افغان حکام کو بھی دو گھنٹے بعد اس کا پتہ چلا۔

جنگ نیوز کے مطابق افغانستان سے انخلاء پر برطانوی اخبار گارجین نے اپنے اداریئے میں لکھا ہے کہ افغانستان سے یوں انخلاء غیر یقینی صورتحال میں پسپائی کے مترادف ہے، جو بائیڈن کے اقدامات کو کابل میں سب سے زیادہ شدت سے محسوس کیا جائے گا، لیکن پاکستان کے لئے بھی ایک بڑاسوال کھڑا کردیا ہے وه یہ کہ واشنگٹن اور اسلام آباد کے مابین اعتماد کا فقدان ہے۔

ٹیگس