Jul ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۳ Asia/Tehran
  • تعلقات میں بہتری کی کوششوں کے دوران سعودی حکام کی ایران کے خلاف پھر ہرزہ سرائی

IAEA میں سعودی عرب کے نمائندے نے اسلامی جمہوریہ ایران پر جوہری بم کے حصول کی کوششوں کا الزام لگایا ہے۔

عالمی ایٹمی انرجی اینجسی، IAEA میں سعودی عرب کے نمائندے نے اسلامی جمہوریہ ایران پر جوہری بم کے حصول کی کوششوں کا الزام لگایا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی آمادگی کے اعلان کے باوجود تہران کے خلاف سعودی حکام کے بے بنیاد دعوے اور ہرزہ سرائی کا سلسلہ جاری ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ آئی اے ای اے میں سعودی مندوب نے اپنے ایک تازہ ترین بیان میں تہران پر جوہری بم کے حصول کی کوششوں کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے یورنیم کی 20 فیصد افزودگی تشویشناک ہے اور ہمیں اس سلسلے میں ایران کے حقیقی اہداف سے تشویش لاحق ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں سعودی مندوب نے دعوی کیا کہ ایران کی نیت اور اہداف جوہری ہتھیاروں کے حصول کی کوششوں کی غمازی کرتے ہیں۔ سعودی مندوب کا کہنا تھا کہ کشیدگی پھیلانے پر مبنی ایران کے اقدامات نے مذکرات اور بات چيت کے دروازے بند کر رکھے ہيں جس سے عالمی برادری سخت نالاں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے بھی ایران کی جانب سے 20 فیصد یورنیم کی افزدوگی پر اپنی گہری تشویش ظاہر کی ہے، تاہم امریکی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ جامع ایٹمی معاہدے کے تعلق سے مذاکرات کا ساتواں دور انجام پائے گا۔

ٹیگس