Jul ۰۸, ۲۰۲۱ ۰۷:۳۳ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات، دبی پورٹ پر زور دار دھماکہ

امارات اور ریاض کے درمیان تیل کے مسلے پر جاری شدید اختلافات کے زیر سایہ دبئی پورٹ پر خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔

دبئی میں واقع جبل علی پورٹ پر لنگرانداز ایک بحری جہاز میں خوفناک دھماکہ ایک ایسے وقت ہوا ہے کہ جب تیل کی پیداوار اور اس کی برآمدات کو لے کر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شدید اختلافات جاری ہیں۔

الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق دھماکے کی وجوہات معلوم نہيں ہوسکی ہیں، تاہم صابرین نیوز نے مقامی ذرائع کے حوالے بتایا ہے کہ جبل علی پورٹ پر حملہ ہوا ہے۔

صابرین نیوز کے مطابق دھماکہ کلب ہاؤس کے قریب ہوا ہے، ابتدائی رپورٹوں کے مطابق اس حملے میں پورٹ پر موجود تیل کے ذخائر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جبل علی پورٹ پر موجود ائربیس امریکیوں کے اختیار میں ہیں۔

صابرین نیوز کے مطابق یہ دھماکہ اوپک کے اجلاس میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تیل کی قیمتوں اور برآمدات سے متعلق شدید اختلافات کے سامنے آنے کے صرف ایک روز بعد ہوا ہے۔

 

ٹیگس