شام کے قومی اقتدار اعلیٰ کا احترام ضروری ہے: آستانہ اجلاس
شام کے بارے میں آسانہ عمل سے موسوم سولہویں بین الاقوامی اجلاس کے شرکا نے شام کی یکجہتی، آزادی اور قومی اقتدار اعلی کے احترام کی ضرورت پر زور دیا۔
شامی حکومت اور مخالفین نیز ضامن ملکوں کی حیثیت سے ایران، روس، اور ترکی اور اسی طرح نگران ملکوں کی حیثیت سے عراق اور لبنان کے وفود کی شرکت سے سولہواں بین الاقوامی آستانہ اجلاس سات اور آٹھ جولائی کو قزاقستان کے دارالحکومت نور سلطان میں منعقد ہوا۔
اس کثیر فریقی اجلاس میں شام میں سیاسی استحکام، صدارتی انتخابات کے انعقاد اور جنیوا میں آئینی کمیٹی کے چھٹے اجلاس کے انعقاد کی کوششوں سرحدی گذرگاہوں، شام کے خلاف امریکی پابندیوں اور گرفتار شدہ افراد کے مسائل پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر خاص طور سے سیاسی امور میں ایران کے وزیر خارجہ کے مشیر علی اصغر خاجی کی قیادت میں ایرانی وفد نے شام، روس اور ترکی کے وفود اور شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خوصی ایلچی گیئر پیڈرسن سے ملاقات و گفتگو کی۔