Jul ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
  • افغانستان کی صورتحال کا ذمہ دار امریکہ ہے: چین

چین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جنگ اور برادر کشی کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کی ساری ذمہ داری امریکہ پرعائد ہوتی ہے، امریکہ نے افغانستان میں اپنی ذمہ داریاں نظر انداز کیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے اپنی تمام غلطیوں کا ملبہ افغان عوام اور خطے کے دیگر ممالک پر ڈال دیا ہے، افغان مسئلے کا اصل مجرم امریکہ ہے۔

چینی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے افغانستان میں امن قائم کرنے کے بجائے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، امریکہ نے افغانستان میں رہتے ہوئے افغان عوام کو کچھ نہیں دیا۔

واضح رہے کہ 11 ستمبر 2001 کے مشکوک واقعات کا بہانہ بناکر امریکہ نے افغانستان پر چڑھائی کردی اور دو عشروں تک افغان عوام کا بہیمانہ قتل عام کرنے کے بعد راتوں رات افغانستان سے نکل گيا۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ یورپین فارن افئیرز کونسل کے آئندہ اجلاس میں افغانستان کا مسئلہ زیر غور آئے گا، یہ اجلاس 12 جولائی پیر کے روز منعقد ہوگا جس میں یورپین یونین کے تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے جبکہ اجلاس کی صدارت یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل کریں گے۔

اس اجلاس میں یورپین خارجہ امور کے سربراہ افغانستان کی تازہ ترین صورتحال سے ممبران کو آگاہ کریں گے اور مستقبل میں افغانستان کے ساتھ یورپ کے معاملات چلانے کے لیے  تجاویز پر گفتگو کی جائے گی۔

 

 

 

ٹیگس