افغانستان، طالبان کی پیشرفت، کئی ممالک کے قونصل خانے بند + ویڈیو
Jul ۱۱, ۲۰۲۱ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
طالبان کا دعوی ہے کہ افغانستان کے زیادہ تر علاقوں پر ان کا قبضہ ہو گیا ہے۔
افغانستان کے زیادہ تر علاقوں ميں طالبان اور حکومتی فورس کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
طالبان کی پیشرفت سے علاقائی ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔ افغانستان کے بیشرمقامات پر طالبان اور سرکاری فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہيں۔
طالبان کی پیشرفت کے درمیان ایران، پاکستان اور ترکی نے صوبہ بلخ میں اپنے قونصل خانے کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہندوستان نے قندھار سے اپنے سفارتکاروں کو واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
افغانستان میں طالبان اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان جاری جھڑپوں کے مد نظر چین نے بھی اتوار کو اپنے شہریوں کو نکالنے کا اعلان کیا ہے۔