Jul ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۷ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی نے فلسطینی مہاجرین کے پیغامات پر ان کا شکریہ ادا کیا

رہبر انقلاب اسلامی نے شام کے مہاجر کیمپوں میں آباد فلسطینیوں کے پیغامات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

غزہ کی 12 روزہ جنگ میں فلسطینی استقامتی محاذ کی کامیابی پر شام کے مہاجر کیمپوں ميں مقیم مہاجرین کی ایک بڑی تعداد نے رہبر انقلاب اسلامی کے نام پیغامات ارسال کئے تھے جن میں سیف القدس معرکے میں فلسطینوں کی مدد و حمایت پر رہبر انقلاب اسلامی، حکومت اور ملت ایران کی قدردانی کی گئی تھی۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر میں شعبۂ بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام محسن قمی نے فلسطین و ایران دوستی کی انجمن کے صدر "محمد البحیصی" کے نام ایک مراسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے فلسطینی مہاجرین کا شکریہ ادا کیا اور سیف القدس کاروائی کو استقامتی محاذ کی بھرپور طاقت کی ایک چھوٹی سی جھلک قراردیا ہے۔

بیان میں فلسطینیوں کے اتحاد ویکجہتی اور استقامت و پایداری کی قدردانی کے ضمن میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کی نسل پرستی اور طاقت کے مظاہرے کا دور گزر گیا اور اب فلسطین کی آزادی اور قدس شریف کی غاصبوں کے چنگل سے رہائی کی باری ہے۔

ٹیگس