Jul ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran

 افغانستان میں سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں اور دونوں ہی ایک دوسرے کو زیادہ سے زیادہ نقصان  پہنچانے کا دعوی کر رہے ہیں۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں سیکورٹی اہلکارں اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 400 سے زائد طالبان ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

جبکہ طالبان نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں سیکورٹی اہلکاروں کو اسنائپر کے ذریعے نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ ننگرہار، وردک، خوست، قندہار، فراح، ہرات، بادغیس، سرپل، جوزجان، نیمروز، ہلمند، بدخشاں، قندوز، تخار اور کاپیسا صوبوں میں افغان سیکورٹی اہکاروں کی زمینی اور فضائی آپریشن میں 271 طالبان ہلاک جبکہ 162 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب  ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے غزنی شہر کے نواحی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ صوبہ ہلمند کے لشکرگاہ میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں تین عام شہری جاں بحق ہوگئے۔

 

 

ٹیگس