Jul ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۰:۵۹ Asia/Tehran
  • عراق، ہاسپٹل میں آتشزدگی

عراق، ناصریہ سٹی میں واقع ہسپتال میں خوفناک آّتشز‍دگی کے واقعے دسیوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔

 عراق کے شہر ناصریہ میں واقع ہاسپٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں کم ازکم 80 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہيں۔

اطلاعات کے مطابق ذیقار میں وزارت صحت کے ایک ترجمان کے مطابق آتشزدگی واقعہ کرونا وارڈ میں پیش آیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عراق کے وزیراعظم محمد الکاظمی نے امام حسین ہاسپٹل میں آگ لگنے کے واقعے کے تعلق سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

بتایا اس واقعے کے تعلق سے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

ٹیگس