Jul ۱۳, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۳ Asia/Tehran
  • شمالی عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ

عراقی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی عراق کے صوبے کرکوک میں تین مراکز اور داعشی عناصر کے ایک اڈے کو تباہ کر دیا گیا۔

عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ان مراکز اور دہشت گردانہ اڈے کو کرکوک کے علاقے الرشاد میں ںشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکوک کے مختلف علاقوں میں داعشی عناصر کے خلاف عراقی سیکورٹی فورس کی کاروائی بدستور جاری ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں داعش دہشت گروہ کی شکست کے اعلان کے باوجود اس ملک کے مختلف علاقوں میں داعشی عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملہ کر کے عراقی عوام میں دہشت کا ماحول پیدا کرکے ملکی مفادات کو نقصان پہونچانے کے درپے رہتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عراقی سیکورٹی فورس نے ایران کی فوجی مشاورت سے سترہ نومبر دو ہزار سترہ کو مغربی عراق میں دہشت گردوں کے آخری مرکز راوہ کو آزاد کرالیا تھا جس کے بعد عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کا باضابطہ قلع قمع کر دیا گیا تھا اور عراق کے تمام علاقے صیہونی و تکفیری ٹولے داعش کے قبضے سے آزاد ہو گئے تھے۔

ٹیگس