Jul ۱۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۰۵ Asia/Tehran
  • افغانستان میں انسانی المیئے کے خدشات

افغانستان میں پناہگزینوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اقوام متحدہ نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے ان سے افغانستان کے لئے امداد کی اپیل کی ہے۔

طالبان کے حملوں کے باعث ہزاروں افراد اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ ميں پناہگزینوں کے ادارے نے افغانستان میں منڈلاتے ہوئے انسانی بحران پر انتباہ جاری کیا ہے۔ 

اطلاعات کے مطابق جنوری سے اب تک 2 لاکھ 70 ہزار افغان اپنے ہی ملک میں نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے افغان حکومت، عوام اور پڑوسی ممالک کی امداد بڑھانے کی اپیل کی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق افغانستان میں عدم استحکام اور تشدد کے باعث بے گھر افراد کی تعداد 35 لاکھ ہو گئی ہے۔

 

 

ٹیگس