افغانستان، لشکر طیبہ کا رکن سیکورٹی فورس کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک
Jul ۱۶, ۲۰۲۱ ۰۱:۴۰ Asia/Tehran
افغانستان کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ لشکرطیبہ کا ایک رکن صوبہ کنڑ میں جاری جھڑپ کے دوران ہلاک ہوگیا۔
افغان وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیف اللہ نامی لشکر طیبہ کا یہ رکن صوبہ کنڑ کے شہر اسمار میں سیکورٹی فورس کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سیف اللہ پاکستان کا شہری ہے اور صوبے میں ہونے والے کئی دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھا۔
افغان سیکورٹی ادارے اس سے پہلے بھی کئی بار افغانستان میں لشکر طیبہ سے تعلق رکھنے والے عناصر کو گرفتار اور ان کے ٹھکانے تباہ کرنے کا دعوی کرچکے ہیں۔