تمام امریکی فوجیوں کو جانا ہوگا، عراق کے استقامتی محاذ کا اعلان
Jul ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۷:۴۴ Asia/Tehran
عراق کے استقامتی گروہوں کے کوآرڈینیشن سینٹر نے ایک بار پھر تمام غیر ملکی فوجیوں کے حقیقی اور مکمل انخلا پر زور دیا ہے۔
المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق بغداد میں عراق کے استقامتی گروہوں کے کوآرڈینیشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ہم تمام غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کی شرط پر زور دیتے ہیں۔
استقامتی گروہوں کوآرڈینیشن سینٹر کے مطابق ملک کے سیکورٹی معاملات میں غیر ملکی فوجیوں کی مداخلت، اہم اداروں میں جاسوسی کی مشکوک سرگرمیوں کے مترادف ہے۔
مذکورہ کوآرڈینیشن سینٹر کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوجی مشن کا مقصد اسرائیل کی سیکورٹی کا تحفظ اور استقامتی گروہوں کی جاسوسی کرنا ہے۔
استقامی گروہوں کے کوآرڈینیشن سینٹر کے مطابق عراق سے قابض فوجیوں کا انخلا حقیقی ہونا چاہے اور انہیں عراقی سرزمین سے مکمل طور پر نکلنا ہوگا۔