اربیل میں امریکہ کے فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i390142-اربیل_میں_امریکہ_کے_فوجی_اڈے_پر_ڈرون_حملہ
ذرائع ابلاغ نے عراق کے اربیل شہر میں امریکہ کے فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۲۴, ۲۰۲۱ ۰۴:۰۶ Asia/Tehran
  • اربیل میں امریکہ کے فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

ذرائع ابلاغ نے عراق کے اربیل شہر میں امریکہ کے فوجی اڈے پر ڈرون حملے کی خبر دی ہے۔

صابرین نیوز کی آج کی رپورٹ کے مطابق استقامتی محاذ «لواء الثائرین»  نے ایک بیان جاری کرتے ہوئےعراق کے اربیل شہر میں امریکہ کے فوجی اڈے الحریر پر ہونے والے ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے آلہ کار اور جاسوس اس اڈے میں تھے۔

اس رپورٹ کے مطابق ہونے والے ڈرون حملے میں جو رات 2 بجے انجام پایا امریکہ کے فوجی سازو سامان کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔

اس سے قبل بھی اربیل ایر پورٹ میں امریکہ کے فوجی اڈے پر کئی بار حملے ہو چکے ہیں۔

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں