Jul ۲۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  • افغان صدر کی امریکہ سے امیدیں برقرار!

افغانستان میں طالبان گروہ کی حالیہ پیش قدمی کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے امریکی صدر جوبائیڈں سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلیفون پر گفتکو کے بعد کہا ہے کہ امریکی صدر نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ امریکہ افغان دفاعی و سیکورٹی فورسز کی حفاظت اور ان کی مدد کرے گا۔

دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان ٹیلیفون پر یہ گفتگو ایسی حالت میں ہوئی ہے کہ اشرف غنی نے بدھ کے روز افغانستان میں جنگ و خونریزی کا خاتمہ کرنے کے لئے حکومت کابل کے ساتھ امن سجمھوتے کے حصول میں طالبان کی عدم دلچسپی پر کڑی تنقید کی تھی۔

انھوں نے کہا تھا کہ طالبان امن نہیں چاہتے اور قطر امن سمجھوتے کے تحت اس گروہ کے پانچ ہزار افراد کو رہا کئے جانے کے باوجود طالبان نے اب تک کوئی بامقصد گفتگو شروع نہیں کی ہے۔ 

خیال رہے کہ افغان صدر اشرف غنی ایسے حالات میں امریکہ سے لو لگائے ہوئے ہیں کہ گزشتہ بیس برسوں میں افغانستان کی تباہی، دسیوں ہزار عام افغان شہریوں کے قتل عام، افغانستان میں عروج کو پہنچ چکی بد امنی، دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ کا اصل ذمہ دار خود امریکہ ہی رہا ہے۔

ٹیگس