Aug ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • صیہونی میڈیا ؛ عرب کھلاڑیوں کا یہ اقدام ٹینکوں اور فوجی ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک ہے !

بلغاریہ میں عالمی مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں لبنان کے کھلاڑی نے اسرائیل کے کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا۔

خبری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے کھلاڑی عبداللہ مانیتو نے اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ ان کے مقابلے کے اعلان پر اسرائیلی کھلاڑی کے ساتھ کھیلنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ اسرائیل کے کھلاڑی کے ساتھ  کھیلنے کا مطلب صیہونی حکومت کے ساتھ روابط کی برقراری ہے ، صہیونی حکومت کو تسلیم نہ کرنے کی وجہ سے  اس مقابلے میں حصہ نہیں لیں گے۔

لبنانی کھلاڑی کے کوچ محمد الغربی نے بھی کہا کہ بدقسمتی سے پہلے راؤنڈ میں عبداللہ کے حریف کی پہلی قرعہ  اندازی ایک اسرائیلی  کھلاڑی کے نام سے ہوئی اس لئے ہم نے فیصلہ کیا کہ  ہم اس مقابلے میں حصہ نہیں لیں گے ، کیونکہ اس مقابلے میں حصہ لینے کا مطلب اسرائیل کو تسلیم کرنا  ہے جس نے ہمارے بچوں کو قتل اور ہماری سرزمین پر قبضہ کیا ہے۔

حالیہ دنوں میں الجیریا اور سوڈان سمیت بعض عرب ممالک کے کھلاڑیوں نے اسرائیلی کھلاڑیوں کے خلاف میچ  کھیلنے سے انکار کیا تھا۔

صہیونی میڈیا نے پہلے مسلمان اور عرب کھلاڑیوں کے اس اقدام کو ٹینکوں اور فوجی ہتھیاروں سے زیادہ خطرناک قرار دیا تھا۔

ٹیگس