الحشد الشعبی نے داعش کا حملہ پسپا کر دیا
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے جنوبی صوبہ صلاح الدین کے علاقے میں داعش دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کردیا۔
العھد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشتگرد، یثرب کی طرف سے العجیلیہ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے لیکن الحشدالشعبی کی اکتالیسویں بٹالین کے جوانوں نے اسے ناکام بنا دیا۔
اس حملے کے بعد الحشد الشعبی نے داعش دہشتگردوں کو گرفتار کرنے، اس علاقے میں قیام امن و استحکام اور ہر طرح کے خطرے کا قلع قمع کرنے کے لئے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
داعش دہشتگردوں نے جمعے کو سامراء کے قریب مشرقی بلد میں ایک مجلس ترحیم پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہو گئےعراق میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بہانے اپنی موجودگی جاری رکھنے کی ضرورت پر مبنی امریکی حکام کے بیانات کے بعد داعش نے اپنے دہشتگردانہ اقدامات تیز کر دئے ہیں۔
الحشد الشعبی نے بدھ کو بھی ایران و عراق کی سرحدوں کے قریب شمال مشرقی دیالہ میں نفط خانہ چیک پوسٹ پر داعش کے حملے کو ناکام بنایا تھا۔