Aug ۰۲, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکی فوجی کانوائے پر ایک اور حملہ، امریکی فوجیوں میں سراسیمگی

عراق میں امریکی فوجیوں کے کانوائے پر ایک بار پھر حملہ ہوا ہے۔

عراق کے استقامتی محاذ کے چینل الاعلام المقاوم کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد امریکی فوجیوں کے کاروان پر عراق کے شہر حلہ میں حملہ ہوا۔ تاہم ابھی تک اس حملے سے جانی اور مالی نقصان کی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔ اس حملے سے صرف چند گھنٹے قبل دہشت گرد امریکی فوجیوں کے کاروان پر عراق کے صوبہ دیوانیہ میں حملہ ہوا جس کے بعد مذکورہ فوج گاڑی تباہ ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عراق کے دیوانیہ صوبے میں امریکہ کے لاجسٹک اور اسلحہ جاتی ایک کاروان کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ بری طرح تباہ ہوگیا۔

صابرین ٹیلیگرام چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جنوبی عراق میں واقع صوبہ دیوانیہ میں امریکہ کے اس کاروان کو نشانہ بنایا گیا۔ اس آپریشن میں ای ایف پی کا استعمال کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ ہمر گاڑیاں اور ہتیھاروں سے لدی ٹرکیں پوری طرح تباہ ہوگئیں۔

صابرین چینل کی رپورٹ کے مطابق ہتھیاروں کی یہ کھیپ عین الاسد کی جانب جا رہی تھی۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ کافی دیر تک شعلے اٹھتے رہے۔

ان حملوں کے بعد امریکی فوجیوں میں سراسیمگی پھیل گئی۔

ٹیگس