Aug ۰۳, ۲۰۲۱ ۲۳:۵۷ Asia/Tehran
  • سعودی حکومت نے خواتین کی بھی جاسوسی کی، پرائیویٹ اطلاعات بھی حاصل کیں

جزیرہ عرب تھنک ٹینک نے آل سعودی حکومت کی جانب سے سعودی خواتین کارکنوں کے فون ہیک کرنے اور ان کی پيگاسس اسپائی ویئر کے ذریعے جاسوسی کرانے کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جزیرہ عرب تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کی کچھ خاتون کارکنوں نے ثبوتوں کے ساتھ ایسے دستاویز پیش کئے ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ آل سعود حکومت نے پیگاسس اسپائی ویئر کے ذریعے ان کے فون موبائیلوں کو ہیک کرکے ان کی پرائیویسی میں دراندازی کی اور ان کی جاسوسی کی۔

جزیرہ عرب مطالعہ مرکز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی خواتین نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ آل سعود حکومت اس اقدامات کے ذریعے اس کوشش میں ہے کہ وہ ایسے سبھی افراد کو کنٹرول کر سکے جو سعودی حکومت کے جرائم کو دنیا کے سامنے برملا کرتے ہیں۔

جزیرہ عرب مطالعہ مرکز کی رپورٹ کے مطابق بہت سے پیغام ایم بی ایس نام سے مشہور اکاونٹ اور حکومتی عہدیداروں کے اکاونٹ سے بھیجے گئے ہیں جس سے ایسا لگتا ہے کہ اس پورے اقدامات پر خود سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نظر رکھے ہوئے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس اسپائی ویئر کے ذریعے خواتین کی پرائیویٹ فوٹوز اور اطلاعات ہیک کی گئی۔

ٹیگس