کابل میں دھماکہ، وزارت دفاع کے سینئر عہدیدار پر جان لیوا حملہ
افغانستان کے دار حکومت کابل میں ملک کی وزارت دفاع کے سرپرست کے گھر کے پاس شدید دھماکہ ہوا۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دار الحکومت کابل کے مختلف علاقوں میں رات آٹھ بجے مختلف دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کابل کے شیر پور علاقے میں وزارت دفاع کے سرپرست بسم اللہ محمدی کے گھر کے پاس ایک شدید دھماکہ ہوا۔
شروعاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکہ کاربم سے کیا گیا اور سیکورٹی اہلکار واقعے کے بعد محمدی کے اہل خانہ کو نجات دلانے کے لئے روانہ ہوگئے۔
اسی طرح جائے وقوعہ پر کئی چھوٹے بڑے دھماکے کی خبر موصول ہوئی ہے۔
ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت بسم اللہ محمدی گھر پر نہیں تھے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
افغان اسپیشل فورس کے جوان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اب تک دو سے تین حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔