جنوبی لبنان پر صیہونی حکومت کا فضائی حملہ
Aug ۰۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۰۸ Asia/Tehran
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مقبوضہ فلسطین سے ملنے والے جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے پر حملہ کیا ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے حرجیہ نامی علاقے پر راکٹ حملہ کیا جبکہ اس سے قبل بھی جنوبی لبنان میں دھماکے کی آواز سنائی دی۔
صیہونی فوج کے ترجمان نے بھی ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل کی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے ان علاقوں کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کئے گئے تھے۔
بعض غیر سرکاری رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یہ حملے غاصب صیہونی حکومت نے ایف سولہ جنگی طیاروں سے کئے۔
غاصب صیہونی حکومت نے لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین پر تین راکٹ حملوں کے بعد جنوبی لبنان کے بعض سرحدی علاقوں پر گولہ باری بھی کی ہے۔