Aug ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۷:۲۸ Asia/Tehran
  • افغانستان میں طالبان کی پیشقدمی جاری

طالبان سے موصولہ خبریں بتاتی ہیں کہ طالبان نے قندوز اور سرپل شہروں کے اہم مراکز پر قبضہ کر لیا ہے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ قندوز اور سرپل میں طالبان نے اہم سرکاری عمارتوں پر قبضہ کر لیا، اور وہ قندوز اور سرپل کے زیادہ تر حصے پر قابض ہو چکے ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان فورسز ایئرپورٹ اور فوجی اڈے تک محدود ہوگئیں، قندوز میں حکومتی فورسز کا کلیئرنگ آپریشن جاری ہے۔

مقامی عہدیدار کا کہنا ہے کہ صوبہ تخار کے دارالحکومت طالقان پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے اور جھڑپیں شدید ہونے پر شہری نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

 طالبان کا کہنا ہے کہ قندوز کے زیادہ تر حصے پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے، طالبان جنگجو قندوز میں ایئرپورٹ کے قریب ہیں۔

 

ٹیگس