Aug ۱۰, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • شمالی عراق میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی عراق میں امریکی فوج کو سپورٹ کرنے والے ایک قافلے پر حملہ ہوا ہے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق شمالی عراق کے شہر بابل میں منگل کو امریکی فوجی قافلے کے راستے میں سڑک کنارے نصب بم کا دھماکہ ہوا ہے۔ 

 عراق میں دہشت گرد امریکی فوجی ٹھکانوں اور فوجی قافلوں پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور حال ہی میں عراق کے صوبہ بابل میں ایک امریکی فوجی کاروان کے راستے میں دھماکہ ہوا تاہم اس حملے میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کسی قسم کی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی گئی۔

اس حملے کی ذمہ داری بھی کسی فرد یا گروہ نے قبول نہیں کی۔ اس حملے سے چند گھنٹے قبل بھی عراق کے دیوانیہ علاقے میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے ایک قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کے بیشتر عوام اور مختلف گروہ اپنے ملک سے امریکی فوجی انخلا کے خواہاں ہیں اور عراق کی پارلیمنٹ نے بھی پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں ایک بل کی منظوری دی ہے۔

ٹیگس