دنیا خاموش اور صیہونی حکومت کی توسیع پسندی جاری، فلسطینیوں کے گھر مسمار+ ویڈیو
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i391189-دنیا_خاموش_اور_صیہونی_حکومت_کی_توسیع_پسندی_جاری_فلسطینیوں_کے_گھر_مسمار_ویڈیو
غاصب صیہونی حکومت بیت المقدس کو یہودی رنگ دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اسی تناظر میں وہ فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کر رہی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۱, ۲۰۲۱ ۰۵:۰۵ Asia/Tehran

غاصب صیہونی حکومت بیت المقدس کو یہودی رنگ دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور اسی تناظر میں وہ فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کر رہی ہے۔

المیادین ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت کے فوجیوں نے جنوبی مسجد الاقصی کے سلوان شہر میں متعدد فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار رک دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے بلڈوزوں نے بئر ایوب علاقے میں دو فلسطینی بھائیوں رماح اور علی عودہ کے گھر مسمار کر دیئے۔

اس بارے میں مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے گھر مسمار کرنے سے پہلے مذکورہ فلسطینیوں کو اپنا گھر خالی کرنے پر مجبور کیا۔