Aug ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۳:۴۶ Asia/Tehran
  • عراق، سامراء میں الحشد الشعبی کا کامیاب آپریشن

سامراء کے مشرقی علاقے میں داعش کا اسلحے اور گولہ بارود کا ذخیرہ پکڑا گیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی رضاکارفورس الحشد الشعبی نے سامراء کے ایک علاقے میں داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتا لگانے کے بعد وہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق الحشد الشعبی کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سامراء کے مشرقی علاقے میں اسلحے اور گولہ بارود کے ایک ڈپو کی موجودگی سے متعلق اطلاعات ملی تھیں جس کے بعد وہاں فوری طورپر کاروائی کی گئی۔

 بیان کے مطابق اس کارروائی کے دوران داعش کے اس اڈے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کو ضبط کرلیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سامراء میں متعین الحشد الشعبی کی ہائی کمان شہر کے اندر اور اطراف کے علاقوں میں لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کرتی رہے گی۔

 

 

ٹیگس