سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر فوجیوں اور افسران کی گرفتاریاں
Aug ۱۲, ۲۰۲۱ ۰۱:۴۱ Asia/Tehran
سعودی عرب میں سابق ولی عہد محمد بن نائف کی حمایت کے شبہے میں درجنوں فوجیوں، فوجی افسران اور وزارت داخلہ کے عہدیداروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ویکی لیکس کے مطابق، ولی عہد محمد بن سلمان کو شبہ ہے کہ سابق ولی عہد کے حامی فوجی افسران اور وزارت داخلہ عہدیدار ان کے خلاف بغاوت کرسکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے محکمہ اینٹی کرپشن نے کچھ عرصہ قبل دوسو سات فوجیوں کو مالی بدعنوانیوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا لیکن ان کی گرفتاری کی اصل وجہ یہ تھی کہ ان لوگوں پر سابق ولی عہد سے وفاداری کا شبہ تھا۔
سعودی عرب کے سابق ولی عہد محمد بن نائف اور ان کے چچا احمد بن عبدالعزیز پانچ مارچ دوہزار بیس سے جیل میں ہیں اور ان پر ملک سے غداری جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔