خود ساختہ صیہونی ریاست کی ڈھٹائی عروج پر، فلسطینی اپنے مکانات خود مسمار کرنے پر مجبور
فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ صیہونیوں کی جبر و زيادتی کی پالیسی جاری ہے.
خود ساختہ صیہونی ریاست کے جبر اور ظلم کے نتیجے میں فلسطینی شہری اپنے ہاتھوں بنائے مکانات خود ہی مسمار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں 7 فلسطینی بھائیوں نے مجبوراً اپنے مکانات خود مسمار کر دیے۔
غاصب اسرائیلی بلدیہ کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ ان کے مکانات غیرقانونی طور پر تعمیر کیے گئے ہیں، جنہیں فوری طور پر گرایا جائے۔ن نوٹس میں کہا گیا تھا کہ مالکان خود مسمار کریں ورنہ بھاری رقوم جرمانے کے طور پر لی جائیں گی۔
سرزمین فلسطین کے اصل باشندوں کے ساتھ صیہونی حکومت کا یہ غیر انسانی اور شرمناک سلوک ایک ایسے وقت کیا جا رہا ہے کہ بعض عرب ممالک کے حکام اپنی اسرائیل نوازی میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سعودی عرب نے حال ہی میں حماس کے نمائںدے سمیت دسیوں فلسطینی باشندوں کو دو برس سے قید میں رکھنے کے بعد طویل المدت قید کی سزائيں سنائی ہیں، جبکہ مراکش اس وقت ایک صیہونی وفد کی میزبانی میں مصروف ہے۔