Aug ۱۳, ۲۰۲۱ ۰۰:۵۴ Asia/Tehran
  • بلی تھیلے سے باہر نکل آئی، متحدہ عرب امارات کے منہ میں صیہونی زبان

ابو ظہبی کے ولیعہد کے مشیر نے ایران کے خلاف بے بنیاد دعوے کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی قوم کی مشکلات حماس کی وجہ سے ہیں نہ کہ اسرائیل کی وجہ سے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی کے ولیعہد کے مشیر علی النعیمی نے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات قائم ہونے کے ایک سال پورے ہونے کے موقع پر ایران اور تحریک حماس کے خلاف بے بنیاد دعوے کئے۔

 صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم نے النعیمی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ تعلقات قائم کرنے سے نہ صرف اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے لئے دروازے کھلے بلکہ اس سے پورے علاقے کو فائدہ پہنچا ہے۔

انہوں نے صیہونیوں کی جانب سے فلسطین کے غاصبانہ قبضے کی جانب اشارہ کئے بغیر کہا کہ میڈیا سے سب سے بڑی غلط بات یہ پھیلائی جا رہی ہے کہ گویا غزہ پر اسرائیل نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے اس عہدیدار نے جس نے فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے بارے میں ابھی تک کوئی رد عمل ظاہر نہيں کیا، دعوی کیا کہ غزہ میں فلسطینی قوم کی مشکلات، حماس کی وجہ سے ہے نہ کہ اسرائیل کی وجہ سے۔

ٹیگس